25 اپریل، 2026، 9:47 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ

ایران اور امریکہ کے درمیان ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ وزیر خارجہ عراقچی اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے جنگ کے خاتمے اور علاقائی امن کے لیے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں پر مشاورت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح کی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کا وفد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ پاکستانی اعلی حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔

بقائی نے لکھا ہے کہ ہم ایک سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اس سفر میں ڈاکٹر عراقچی پاکستانی اعلی قیادت کے ساتھ ان کی ثالثی کی کوششوں پر بات چیت کریں گے، تاکہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے آگے بڑھا جا سکے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے نقطہ نظر اور تحفظات پاکستانی فریق کے ساتھ شیئر کر دیے جائیں گے۔

News ID 1939012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha